جھنگ:پولیس لائنز کی سکیورٹی کیلئے جدید سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم قائم

جھنگ:پولیس لائنز کی سکیورٹی کیلئے  جدید سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم قائم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے پولیس لائنز جھنگ کی سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدید سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا ہے۔

 اس مقصد کے تحت پولیس لائنز کے اطراف میں اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے سکیورٹی کی نگرانی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے ایڈیشنل ایس پی ملک ظفر عباس کے ہمراہ سکیورٹی مانیٹرنگ روم کا افتتاح کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں