چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے تھانہ چوک میں پولیس نے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو روک کر اس کا چالان کیا۔
تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔