بارشوں سے قبل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے قبل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر شاہراہوں پر گاڑیوں کے گزرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عید کے ایام کے دوران بھی شاہراہوں پر مکمل سیفٹی اقدامات کیے جائیں۔ اور سائن بورڈز کی مناسب مقامات پر تنصیب کے ذریعے پبلک سیفٹی کو یقینی بنایا جائے ۔