تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی صنعتی ایریا میں ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔

 سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے پولیس فائل کا جائزہ لینے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے عطا اللہ، سعید آفریدی، سیف الرحمان، ربستان خان و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک انہیں ریلیف فراہم کیا۔درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں