عید پر صفائی کے جامع پلان کی منظوری

عید پر صفائی کے  جامع پلان کی منظوری

لاہور(سٹاف رپورٹر )ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور عیدالفطر کے موقع پر صفائی کے۔۔

 جامع پلان کی منظوری دے دی۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ عید کے ایام میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر بلدیات نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر بازاروں میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، جبکہ عیدالفطر کے دوران سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ پر معمول سے زیادہ توجہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم کو ہر ضلع کے مانیٹرنگ سیل کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں