قرآن پاک اندھیروں میں بھٹکی انسانیت کیلئے نور ہدایت :علما

قرآن پاک اندھیروں میں بھٹکی انسانیت کیلئے نور ہدایت :علما

کتاب مبین صرف پڑھنے کیلئے نہیں بلکہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے نازل ہو ئی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مرکز انوار المساجد پاپولر نر سری میں رمضان المبارک کی 27ویں شب کے سلسلے میں \\\"جشنِ نزولِ قرآن\\\" کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول  کے بعد جید علما کرام نے فضائلِ قرآن اور شبِ قدر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔قرآن کی عظمت اور نزولِ قرآن کا مقصد جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر حافظ مولانا محمد رفیق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات بڑی برکتوں اور عظمتوں والی رات ہے کیونکہ اسی مبارک شب میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے آخری کتاب قرآن مجید نازل فرمائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک صرف پڑھنے کے لیے نہیں بلکہ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کیلئے نازل ہوا ہے ۔ یہ کتابِ مبین اندھیروں میں بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے نورِ ہدایت ہے ۔ رمضان کی 27 ویں شب ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنا رشتہ قرآن سے مضبوط کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔ مہمان خصوصی جانشین چن پیر سرکار پروفیسر پیر سید مستجاب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا نزول اللہ کا انسانیت پر عظیم احسان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں