ویلنگ جیسے خطرناک عمل سے گریز کیا جائے :تصور اقبال
ڈی پی او کی ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اعمال سے گریز کی ہدایت
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے عید کے موقع پر شہریوں سے اپیل و پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی ایک انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے خطرناک عمل سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے ، والدین کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، ڈی پی او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے اور چند لمحوں کی خوشی کسی قیمتی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کچی شراب کی تیاری و فروخت جیسے غیر قانونی اعمال سے دور رہیں، بصورت دیگر قانون حرکت میں آئیگا۔