چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

 چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ،زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ، گرفتار ملزمان رمضان اور اختر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے کوئی مجرم بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں