صنعتی ترقی کیلئے توانائی کا سستا اور پائیدار نظام ناگزیر:فیصل ایوب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے تحت قائم سب کمیٹیوں کے قیام کے بعد محکمہ توانائی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں صوبے میں سستی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کے فروغ اور۔۔
صنعتی شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر توانائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کا سستا اور پائیدار نظام ناگزیر ہے ۔حکومت پنجاب جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا چاہتی ہے تاکہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کر کے صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔