وہاڑی:اغوا اور زیادتی کے مجرم کو دو بار عمر قید
وہاڑی ، بورے والا (خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل سیشن جج بوریوالہ نے تھانہ سٹی بوریوالا کے۔۔
مقدمہ نمبر 596/24میں اغواء اور زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم محمد شریف کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ عمر قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ لڑکی کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق مجرم نے 17 سالہ لڑکی (س) کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے شواہد اور گواہیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔ مقدمہ کی تفتیش لیڈی ٹی ایس آئی علینہ نے مکمل کی۔