اراضی انتقالات کے کیسز کو مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

اراضی انتقالات کے کیسز کو مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

ریکوری کے عمل کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے پلس پروگرام کے تحت کھیوٹ، انتقالات، پارٹیشن اور دیگر ریکوری سے متعلق امور کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری ریونیو سے متعلقہ اقدامات اور اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کھیوٹ، انتقالات اور پارٹیشن کے کیسز کو مقررہ وقت کے اندر نمٹایا جائے اور ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریونیو معاملات میں بروقت سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے افسر وں پر زور دیا کہ وہ زیر التوا کیسز کے فوری حل کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد بھی موجود تھے جبکہ ڈویژن کے دیگر ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ریونیو معاملات کی شفافیت، تیز رفتار کارروائی اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اے ڈی سی آر محمد طیب حیات ،اے سی آر محمد فرقان ،سی او کارپوریشن قیصر امین پلس کے حافظ عبدالغفور کے علاؤہ تحصیلداروں ،نایب تحصیلداروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں