رمضان ،قرآن سے محبت کرنیوا لاجنت میں جائیگا :اجمل قادری

رمضان ،قرآن سے محبت کرنیوا لاجنت میں جائیگا :اجمل قادری

شب قدر کی فضیلت کے پیش نظر گناہوں کی سجد ہ ریز ہوکر گڑ گڑ ا کر دعا مانگنی چاہیے

راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں شب قدر کے موقع پر منعقدہ محفل رمضان اور عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر رحمتوں ، برکتوں، فضیلتوں والی رات ہے اس رات اﷲ تعالیٰ پیارے حبیب ؐ کے صدقے معافی کے سچے طلبگاروں کی یقینی بخشش فرمادیتا ہے ہمیں اس شب کی فضیلت کے پیش نظر گناہوں کی سجد ہ ریز ہوکر گڑ گڑ ا کر دعا مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رات استغفار اور توبہ کرنے والوں کو بخشش دیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ رمضان اورقرآن سے محبت کرنیوا لاجنت میں داخل ہوگاخدانے قرآن پاک کورمضان المبارک میں نازل کیااور جس رات اسکانزول ہواوہ رات باقی ہزار راتوں سے افضل ہے رمضان المبارک خدا کا اپناپیارا مہینہ ہے اور اس ماہ میں کی جا نیوا لی نیکیوں کے ثواب کودوگنا کردیا حضورنبیؐ پرنازل کی گئی کتاب قرآن مجید کو تمام دنیا کیلئے سرچشمہ ہدایت بناکر بھیجا ہے اسکی روشنی میں اصول وقوانین پر عمل پیراہوکرہر مسلمان مومن شخص اپنی زندگی کوسنوار سکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں