گلگت بلتستان کی ترقی، امن و امان کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا:امیر مقام

گلگت بلتستان کی ترقی، امن و امان کیلئے  ہر ممکن تعاون کیا جائے گا:امیر مقام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے نو تعینات چیف سیکرٹری ارشد مجید مہمند نے ملاقات کی۔

 انجینئر امیر مقام نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان میں ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور امن و امان کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں