صوبائی وزیر کا بس اڈے کا دورہ، مسافروں سے کرایہ معلوم کیا

صوبائی وزیر کا بس اڈے کا دورہ، مسافروں سے کرایہ معلوم کیا

بلال اکبر نے پیر ودھائی اڈے میں قائم انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی:گفتگو

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے عید پر گھر جانے والے مسافروں سے سفری کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے لاری اڈا میں قائم انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور مسافروں سے سفری سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر کسی ٹرانسپورٹر کو سفری کرایوں کی مد میں مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کرایہ ناموں کو فرنٹ سکرین پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں