ڈپٹی کمشنر کا ارکانِ اسمبلی کے ہمراہ بینظیر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ارکانِ اسمبلی کے ہمراہ بینظیر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ممبر صوبائی اسمبلی اسما عباسی کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔

 انہوں نے ایمرجنسی یونٹ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں انہوں نے نگہبان افطار پروگرام کے تحت قائم افطار دسترخوان کا بھی دورہ کیا اور انتظامات و کھانے کا معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں