جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی:رہنما

جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی:رہنما

عوام کو متبادل با کردار قیادت فراہم کرنے کا فرض نبھائیگی:بشارت صدیقی، خرم کھوکھر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی بشارت علی صدیقی اور ممبر ضلعی سیاسی کمیٹی و زونل صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی خرم سلیم کھوکھر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی اور عوام کو متبادل باصلاحیت با کردار قیادت فراہم کرنے کا فرض نبھائے گی،انشااللہ اس بار کینٹ بورڈ گوجرانوالہ کے الیکشن میں سرپرائز دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون پی پی59 میں سیاسی کمیٹی کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر زونل امیر آصف یوسف، نایب امیر زون عمران بٹ، ممبران سیاسی کمیٹی زون تبارک گجر، گورسی شہباز،نذر انور انبالوی، محمد سرمد، وقاص نظام ایڈووکیٹ، رانا عبد العزیز ایڈووکیٹ، بابر منظور، شیخ عمران ہاشمی، حاجی محمد علی، شہزاد شریف مغل ودیگرنے اجلاس میں شرکت کی ، کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے امیدوار وں کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں پلاننگ کی ۔بشارت علی صدیقی اورخرم سلیم کھوکھر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار سچے سیاسی ورکر ہی ہونگے جو کنٹونمنٹ کے عوام کی ترجمانی کریں گے اور انکی فلاح اور بہبود کے لیے کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں