مسائل کے حل کیلئے قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے :راغب نعیمی

مسائل کے حل کیلئے قرآن کریم کی  تعلیمات پر عمل کیا جائے :راغب نعیمی

لاہور (اے پی پی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ۔۔۔

ان خیالات انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ نزول قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قرآن فہمی کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ،اگر ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرتی بے چینی، نا انصافی اور بدامنی جیسے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نہ صرف ایک مقدس کتاب ہے بلکہ مکمل ضابطہ حیات بھی ہے ،جس میں انسانیت کی رہنمائی کے لیے ہر پہلو پر واضح ہدایات موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں