پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے اہلخانہ کو عیدی

 پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے اہلخانہ کو عیدی

ایس ایچ اوز کی شہداء کے گھر آمد، عید پیکج شہداء کے لواحقین کے حوالے کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب عبد الکریم کی ہدایت اور ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے اہلخانہ کو عیدی، تحائف اور نقد رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سرگودھا پولیس کے شہداء کے گھر آمد، عید پیکج شہداء کے لواحقین کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ محکمہ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ شہداء کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں