گلشن معمار میں ای وی بس سروس کا آغاز

گلشن معمار میں ای وی  بس سروس کا آغاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے گلشن معمار میں ای وی بس سروس کا آغاز کردیا ہے ۔ 12 بسیں گلشن معمار سے ٹاور تک سفری سہولیات فراہم کریں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گلشن معمار میں ای وی بسز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی سپورٹ سے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دن رات اس کوشش میں ہے کہ لوگوں کو ریلیف کیسے پہنچائیں۔ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔ ہماری فورسز طالبان رجیم کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں۔ کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں