گندم کے شارٹ فعال کوبہترین حکمت عملی سے پورا کر لیا گیا
ٹیموں نے ٹاسک کو مکمل کیاکہیں بھی آٹے کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں گندم کی ضرورت پور ی کرنے کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں گندم کے شارٹ فعال کوبہترین حکمت عملی سے پورا کیا گیا جس کیلئے متعلقہ ٹیموں نے دن رات ایک کر کے اس ٹاسک کو مکمل کیا ،اور مافیا کی بھرپور کوششوں کے باوجود رمضان المبارک میں آٹے کا کہیں بھی بحران پیدا نہ ہونے دینابہترین انتظامی کاو ش ہے ،اس امر کا انکشاف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں وقار یوسف نے شہر کے مختلف سیلز پوائنٹ کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اور بتایا کہ اب تک ضلع بھر کے سہولت بازاروں میں 850کے حساب سے دس کلو کے 18ہزار710 تھیلے اور اسی طرح کھلی مارکیٹوں میں905روپے کے حساب سے دس کلو کے 6لاکھ 71ہزار 73تھیلے فروخت کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ راولپنڈی میں گندم کے شارٹ فعال کو کنٹرول کرنے کیلئے یہاں سے 9ہزار150میٹرک ٹن گند م بھجوائی گئی اسی طرح خوشاب میں 6ہزار313،میانوالی 4ہزار466اور بھکر میں بھی اب تک 4ہزار342میٹرک ٹن گندم بھجوائی گئی ،جس کیلئے محکمہ فوڈ کی ٹیموں نے دن رات ایک کئے رکھا ،حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ یہ ٹیمیں بھی مبارک باد کی مستحق ہیں ،جن کی کوششوں سے رمضان المبارک کے دوران کہیں بھی آٹے کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، حالیہ رمضان المبارک کے دوران بعض فلور ملوں کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر انہیں مجموعی طور پر 12لاکھ 52ہزار473روپے جرمانے بھی کئے گئے ، عید الفطر کے ایام میں آٹے کی سپلائی کو مربوط طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے پلان کوحتمی شکل دے کر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔