اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ  سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کراچی (این این آئی)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ مجاہد خان ولد اعجاز عرف رحمان کے نام سے کی گئی۔ نوجوان اورنگی ٹاون ایم پی آرکالونی کا رہائشی اور فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھر کے باہرپیش آیا۔ایس ایچ او اورنگی ٹاون خمیسوخان نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ پیراورمنگل کی درمیانی شب پیش آیا لیکن پولیس کو اطلاع صبح اس وقت دی گئی جب نوجوان دوران علاج دم توڑ چکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں