رسالہ روڈ پر مبینہ مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سمن آبادکے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیاگیا۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آبادکے علاقے رسالہ روڈ پر ڈولفن ٹیمیں روٹین کی گشت ڈیوٹی پر تھیں کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جنکی شناخت اعظم طارق اور شکیل کے نام سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو پولیس کو ڈکیتی، راہزنی ، لوٹ مار سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ۔ جنکے قبضے سے اسلحہ ، موٹرسائیکل، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔