وزیر بلدیات پنجاب کا دورہ فیصل آ باد، صفائی آپریشن کا جائزہ

 وزیر بلدیات پنجاب کا دورہ فیصل آ باد، صفائی آپریشن کا جائزہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عید قرباں کے دوسرے دن صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے النجف کالونی میں صفائی کا جائزہ لیااور شہریوں سے صفائی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ڈی گراؤنڈ میں قائم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپ کا معائنہ کیا،آلائشوں کیلئے بیگز تقسیم کئے اور موقع پر موجود شہریوں سے کام بارے استفسار کیا۔وزیر بلدیات پنجاب فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دفتر میں قائم کنٹرول روم بھی گئے اور ضلع میں جاری آپریشن کو مانیٹر کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید پر صفائی کا معیار آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا،یہ سب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی لیڈر شپ کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے ۔ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر شہر ہر گاؤں تک پہنچایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ30 ہزار ورکرز کام کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں