ہلکی بوندا باندی اور ہواؤں سے فیصل آباد کا موسم بہتر ہوگیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شدید گرمی کے بعد ہلکی بوندا باندی اور ہواؤں کی وجہ سے فیصل آباد کا موسم قدرے بہتر ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے فیصل آباد کا موسم شدید گرم اور خشک رہا لیکن گزشتہ روز شام کے وقت چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم بہتر ہوگیا ،شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہلکی رم جھم بھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے ۔