فیصل آباد:ڈبل ڈیکر بس سروس شام کو بھی چلانے کا فیصلہ

 فیصل آباد:ڈبل ڈیکر بس سروس شام کو بھی چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سیاحت (ٹورازم ڈیپارٹمنٹ) فیصل آباد کی جانب سے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی کاوشیں جاری،اس سلسلے میں ڈبل ڈیکر بس سروس کو اب شام کے اوقات میں بھی چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔۔

 تاکہ شہری گرمی کے دوران بھی سہولت کے ساتھ سیر و تفریح کا لطف اُٹھا سکیں۔ مینجر آپریشن ذاکر حسین کے مطابق گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ڈبل ڈیکر بس دن کے اوقات کے علاوہ روزانہ شام 6 بجے اور 8 بجے اپنے مقررہ روٹ پر روانہ ہوا کریگی،شہری اب شام کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ شہر کے روشن مناظر کا بھرپور لطف لے سکیں گے ۔ذاکر حسین نے مزید بتایا کہ یہ سروس شہریوں کو نہ صرف سیر و تفریح کی سہولت فراہم کر رہی ہے بلکہ فیصل آباد کی ثقافت، تاریخ اور موجودہ ترقیاتی چہرے کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیملیز، بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں اس سروس کا حصہ بن رہے ہیں اور ان کا مثبت فیڈ بیک حوصلہ افزا ہے ۔اس بس سروس کے ذریعے شہری فیصل آباد کی مشہور عمارات، تاریخی مقامات، مصروف شاہراؤں اور جدید ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں