گورنمنٹ پرائمری سکول چک 44گ ب میں تربیتی ورکشاپ

 گورنمنٹ پرائمری سکول چک 44گ ب میں تربیتی ورکشاپ

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب ایجوکیشن فاوؤنڈیشن کے تعاون سے جاری پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت ہینڈز ویلفیئر فاوؤنڈیشن کی جانب سے۔۔۔

 گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 344 گ ب میں2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں10 سرکاری سکولوں کے تدریسی عملہ نے شرکت کی، تربیتی ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا، تدریسی معیار میں بہتری لانا، جدید تعلیمی رجحانات سے روشناس کروانا اور کلاس روم مینجمنٹ کو موثر بنانا تھا،ورکشاپ میں ہینڈز کے ایگزیکٹو منےجر پنجاب عامر نسیم، آرزو افروز اور آصمہ بتول نے بطور ماسٹر ٹرینرز سیشنز کی قیادت کی۔اس موقع پر ہینڈز فاوؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر ٹوبہ جہانزیب قیصر نے کہا کہ ہینڈز فاوؤنڈیشن، پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں