رجانہ :چک 291 میں سولر سکیم ، واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح

رجانہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 291 گ ب لاہوریاں والا میں سولر سکیم اور واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق چیئرمین سیٹھ محمد بوٹا، کونسلر چودھری غلام علی، سابق جنرل کونسلر غلام مصطفی، سابق ممبر ضلع کونسل چودھری کرم دین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔ چودھری غلام علی نے خطاب میں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چودھری اور ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت متعدد کمیٹی ممبران بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہیہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دوستی کا ثبوت ہے ،اہل علاقہ کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہو گیا۔