اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر فیصل آباد کا ٹھیکریوالا کے نواحی گاؤں کا دورہ

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا )اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر فیصل آباد ذوالقرنین سلیم کا محرم الحرام کے حوالے سے ٹھیکریوالا کے نواحی گاؤں چک نمبر 64 ج۔ب کا دورہ۔۔۔
10 محرم کے مرکزی جلوس کے حوالہ سے لائسنس ہولڈر بلال حسین جعفری ، انجمن فقہ جعفریہ کے اراکین اور جلوس انتظامیہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اے سی صدر نے جلوس کے روٹ کا پیدل دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ارکان انجمن فقہ جعفریہ نے انتظامیہ کے صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایریا سپروائزر مزمل انصاری،نمبردار محمد امجد،بلال حسین جعفری،اقرار حسین و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔