نجی میگا مارٹس اور سپر سٹورز پر ڈی سی کاونٹرز غیر فعال
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث نجی میگا مارٹس اور سپر سٹورز پر بنائے جانے والے متعدد ڈی سی کاونٹرز غیر فعال انتظامیہ کوئی اقدامات نہ کرسکی ۔
شہر بھر کے میگا مارٹس اور سپر سٹورز پر عوام کی سہولت کے لیے ڈی سی کاونٹرز بنوائے گئے تھے جہاں پر موجود اشیا ضروریہ کنٹرول ریٹس پر فروخت کی جاتی تھیں سپر سٹورز اور میگا مارٹس پر آنے والے شہری ڈی سی کاونٹرز سے استفادہ کرتے تھے مگر ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ڈی سی کاونٹرز غیر فعال ہوچکے ہیں جہاں کہیں ڈی سی کاونٹرز موجود بھی ہیں وہاں پر کاونٹرز خالی پڑے ہیں ان پر چیزیں موجود نہیں ہیں ذرائع کے مطابق سپر سٹورز اور میگا مارٹس پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا بھی جارہا ہے سٹورز موجود چیزوں کو پیک کرتے وقت وزن میں کمی کردی جاتی ہے جبکہ چیزوں کی پیکنگ پر لگے پرائس ٹیگ پر وزن زیادہ لکھ دیا جاتا ہے اور اسی کے حساب سے قیمت طے لکھی جاتی ہے متعدد میگا مارٹس پر سبزیوں پھلوں چکن مٹن بیف سمیت متعدد اشیا کا وزن کم رکھا جاتا ہے اگر شہری وزن چیک کرلیں تو سٹور کے عملے کی جانب سے انسانی غلطی کو جواز بنا کر بات ٹال دی جاتی ہے مگر اس کے بعد دوبارہ دانستہ طور اسی طرح سے چیزوں کا وزن کم کرکے پیکنگ کی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی کاونٹرز صرف انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بنائے گئے ہیں ڈی سی کاونٹرز پر چیزوں کے خالی ڈبے اور گلی سڑی سبزیاں اور پھل رکھ دئیے جاتے ہیں ۔