جھنگ : کچہری کی دیوار کےساتھ گاڑیوں کی پارکنگ سکیورٹی رسک

جھنگ : کچہری کی دیوار کےساتھ گاڑیوں کی پارکنگ سکیورٹی رسک

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹریفک پولیس جھنگ کی عدم توجہ کے باعث ضلع کچہری کے ارد گرد چار دیواری کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کے باعث نہ صرف سکیورٹی خدشات بڑھ گئے بلکہ ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن چکا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے اردگرد کھڑی گاڑیوں سے شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پرشہریوں کوگھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری کے اردگرد تعینات ٹریفک پولیس ملازمین گاڑیوں کو قریب موجود پارکنگ میں کھڑا نہیں کرواتے جس کے باعث مصروف ترین شاہراہ بند رہنا معمول بن چکا،اہم ترین جگہ کے قریب گاڑیوں کا کھڑا ہونا بھی سکیورٹی رسک ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی ضلع کچہری کے ارد گرد کی بجائے قریب واقع پارکنگ میں پارک کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں