چنیوٹ:رکشہ اور گاڑی میں تصادم 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

چنیوٹ:رکشہ اور گاڑی میں تصادم   2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

چنیوٹ،بھوآنہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) رکشہ اور دودھ لے جانیوالی گاڑی میں تصادم ،2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھوآنہ میں چنیوٹ روڈ پر رکشہ اور دودھ لے جانیوالی گاڑی کی آپس میں ٹکرہو گئی جس کے نتیجے میں 56سالہ سرداراں بی بی زوجہ حیات،42سالہ نسیم بی بی زوجہ شاہین رضا،25سالہ صدر عباس ولد فتح شیر،26سالہ دلاور ولد محمد انور اور 45سالہ راشد الطاف زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کوتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں