کریک ڈاؤن جاری، 271 گینگز گرفتار، 1.8 ارب کی برآمدگی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ فیصل آباد ریجن میں جنوری سے جولائی 2025 تک 271 خطرناک گینگز اور ان کے 691 ملزم گرفتار کیے گئے۔
جن سے 2361 مقدمات یکسو ہوئے ۔کارروائیوں کے دوران 61 گاڑیاں، 1176 موٹرسائیکلیں، 81 تولے زیورات، 268 موبائل فونز، 272 مویشی اور 1.8 ارب روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف 3822 مقدمات درج، 3623 ملزمان گرفتار، چرس 1304 کلو، ہیروئن 261 کلو، آئس 49 کلو، افیون 232 کلو اور شراب 51520 لیٹر برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 2957 پستول، 85 کلاشنکوف، 220 رائفلیں، 13249 گولیاں برآمد ہوئیں۔