چناب نگر:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج

چناب نگر:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج

چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، سخت گرمی اور حبس میں عوام بلبلا اٹھے ۔

 شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی طویل بندش پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ گزشتہ کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بندش نے مریضوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے ، اب لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں