گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں 5 روزہ تربیتی پروگرام
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)پرنسپل گورنمنٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی استعدادِ کار میں اضافے کی مہم کے تحت ریسکیو 1122کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، بھاگٹانوالہ میں پانچ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام میں پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP)اور کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر رسپانس (CADRE)شامل تھے ۔ تربیت کے دوران شرکاء کو ذاتی و اجتماعی تحفظ، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ، ہنگامی حالات میں درست ردِعمل اور کمیونٹی سطح پر آفات سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے ماہر انسٹرکٹرز نے طالبات کو عملی مشقوں کے ذریعے مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔