عوامی نمائندہ ہونا انتخابی کامیابی کا محتاج نہیں ،محسن شاہنواز رانجھا

عوامی نمائندہ ہونا انتخابی کامیابی کا محتاج نہیں ،محسن شاہنواز رانجھا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )کنوینر وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے پبلک سیکرٹریٹ کوٹ شاہنواز میں حلقے سے آئے ہوئے شہریوں اور پارٹی کارکنان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندہ ہونا کسی عہدے یا انتخابی کامیابی کا محتاج نہیں بلکہ یہ عوام سے جڑا ہوا ایک مسلسل فریضہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے ذریعے عملی حل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ان کے لیے کوئی منصب نہیں بلکہ ایک آئینی سوچ اور عوامی اعتماد کا تقاضا ہے ، جس پر وہ ہر صورت پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں