مریض اپنی ٹانگ سے راڈ نکلوانے کیلئے دربدر ہو کر رہ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے عدم تعاون کا شکار مریض اپنی ٹانگ سے راڈ نکلوانے کیلئے دربدر ہو کر رہ گیا،ریاض الخطیب کالونی کے رہائشی محمد حنیف نے دنیا فورم کے ذریعے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔
ایک ٹریفک حادثہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کا آپریشن کرتے ہوئے اس میں راڈ رکھ دیئے گئے ، جس کے بعد بندہ مسلسل تکلیف سے دوچار ہے اپریل 2025میں ٹیچنگ ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹر کے پاس گیا تو انہوں نے راڈ نکالنے کیلئے آپریشن کی 29مئی کی تاریخ دی ، مگر مقررہ تاریخ پر ایسا نہ ہو سکا جس کے بعد اب تک چار مرتبہ آپریشن کی تاریخ دی جا چکی ہے ، کبھی مشینری خراب ہونے یا کبھی دیگر وجوہات بیان کر کے ٹرخا دیا جاتا ہے اور اب پرائیویٹ ہسپتال سے رجوع کرنے کا کہاجا رہا ہے ، مگر وہ غریب اور دیہاڑی دار ہے ،پرائیویٹ ہسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا،لہذا وزیر اعلی مریم نواز شریف نوٹس لے کر ہسپتال انتظامیہ کو آپریشن کا پابند بنائیں۔