دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،60سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے سکیسر میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 60سالہ مخالف شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
احمد خان مسجد سے نکل کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ عابد وغیرہ چار افراد نے موقع پر آ کر فائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا اور فرا ر ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میت تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔