نوسر بازوں بیوٹی پارلر پر لڑکی کو چکر دیکر رقم لے

نوسر بازوں بیوٹی پارلر پر  لڑکی کو چکر دیکر رقم لے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسر بازوں نے بیوٹی پارلر پر کام کر تی لڑکی سے ہاتھ کردیاتھانہ ساندل بار کے علاقہ 59 ج ب میں واقع بیوٹی پارلر پر ایک خاتون مرد کے ہمراہ داخل ہوئی۔

 اور رنگ گورا کرنے والی کریم طلب کی جس کی ادائیگی کے لیے خاتون نے پانچ ہزار روپے دینے کے بعد بقایا رقم کا مطالبہ کیا پارلر پر موجود 19 سالہ حمنہ کے مطابق اس نے دراز کھولا تو خاتون نے اسے باتوں میں الجھا لیا اور بعد ازاں ملز موں کے جانے کے بعد دراز سے 40 ہزار روپے غائب تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں