جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے مشاورت شروع :خان بہادر

 جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے مشاورت شروع :خان بہادر

بچیانہ(نمائندہ دنیا )ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے اعلیٰ سطح مشاورت شروع ہوچکی ہے بہت جلد جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ دلوا کر عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کیاجائے گا۔

 وہ گذشتہ روز نواحی گاؤں چک نمبر658گ ب میں سابق نائب ناظم شوکت جٹ کے ڈیرہ پر جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 100سردار اصغر ڈوگر، اُسامہ ڈوگر ایڈووکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک یوسف ، میاں طارق اوررانا عبدالرشید و دیگر افراد موجودتھے ۔ گاؤں کی جٹ برادری نے سردار خان بہادر ڈوگر کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے سردار خان بہادر ڈوگرنے مزید کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت میرا مشن ہے ۔بچیانہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ کو کشادہ کرتے ہوئے کارپٹ بنانا اور بچیانہ میں ریسکیو 1122سٹیشن کا قیام علاقائی عوام کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا۔ نیز بچیانہ کو ماڈل سٹی بنانے پر شہریوں کو بنیادی سہولیات بھی بہت جلد میسر ہوں گی۔ انہوں نے گاؤں کی جٹ برادری کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ اد اکیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں