اہل دیہات کے تعاقب کرنے پر ملزم چوری شدہ بکرے چھوڑ کر فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہل دیہات کے تعاقب کرنے پر ملزم چوری شدہ بکرے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 454 کے قریب عارف علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزمان اس کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری کرکے لے جا رہے تھے کہ اس دوران آنکھ کھلنے پر اس سے شور کیا تو اہل دیہات نے ملزموں کا تعاقب شروع کردیا۔ جس پر ملز م بکرے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔