معرکۂ حق مقابلہ جات ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ سرِفہرست

 معرکۂ حق مقابلہ جات ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ سرِفہرست

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومتِ پنجاب کی جانب سے منعقدہ جشنِ آزادی اور معرکۂ حق مقابلہ جات میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ سرِفہرست رہا۔

ڈویژن لیول پر اُردو مضمون نویسی، انگریزی مضمون نویسی اور کوئز میں محمد افتاب، عون محمد اور رضیہ کوثر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل ضلعی سطح پر بھی تینوں طلبہ اول پوزیشن لے چکے ہیں۔تعلیمی حلقوں نے فوکل پرسن مقابلہ جات پروفیسر عمران زاہد اور پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ، لقمان عالم وینس کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر پروفیسر عمران زاہد اور پرنسپل لقمان عالم وینس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلہ جات میں شرکت اور کامیابی طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آگے بڑھنے کے لیے بہترین حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں