ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا:اقرا ناصر

 ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا:اقرا ناصر

کمالیہ (نمائندہ دنیا)پریس کلب کمالیہ میں جشن آزادی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر، سابق ایم پی اے محترمہ نازیہ راحیل اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری خوشی محمد جٹ نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

پریس کلب میں ہونے والی اس تقریب میں پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا گیا، جبکہ پریس کلب کے گارڈن میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ۔ اس موقع پر چیئرمین پریس کلب رانا ارشاد انور خاں نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ پاکستان ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اس کی بقا اور ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور الحمدللہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں