قریبی تعلقات کے دوران شہری کو لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کے دوران شہری کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریاض نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بٹور کر اسے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔