جھنگ:17تا 29 نومبر انسداد خسرہ و روبیلا مہم جاری رہیگی

جھنگ:17تا 29 نومبر انسداد خسرہ و روبیلا مہم جاری رہیگی

6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف، آگاہی سیمینار ہو نگے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں انسداد خسرہ و روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر جاری رہے گی، جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک ضلع کونسل میں منعقد ہوئی۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد، ضلعی افسر، محکمہ صحت کے افسر اور سٹاف بھی شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسلِ نو کے تحفظ کے لیے 13 روزہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ اساتذہ اور والدین پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کو ویکسین کے فوائد سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس مہم سے مستفید ہوں۔ہیلتھ افسران نے کہا کہ تعلیم اور صحت کا اشتراک ہی بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، جبکہ بروقت ویکسینیشن خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے ۔اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔ واک میں سی ای او ہیلتھ، ضلعی افسران، محکمہ صحت کا عملہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں