چناب نگر:ملیریا،ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ
چناب نگر (نامہ نگار)شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ، تاہم حکومتی اداروں کی جانب سے ابھی تک کوئی سپرے یا مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔
میڈیا سروے کے مطابق، ہر ساتواں شخص ڈینگی کا شکار ہے ، لیکن متعلقہ ڈینگی سٹاف کی کارروائیاں محدود اور بعض فیکٹریوں و کارخانوں کے ساتھ مبینہ روابط کی وجہ سے غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔چناب نگر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ڈینگی اور دیگر موسمی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے ۔