عوام میں شدید خوف و ہراس ، جرائم کیخلاف موثر کریک ڈائون کا مطالبہ

عوام میں شدید خوف و ہراس ، جرائم کیخلاف موثر کریک ڈائون کا مطالبہ

بلوچنی (نمائندہ دنیا )بلوچنی، کھرڑیانوالہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی دن دہاڑے وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود سرکل کھرڑیانوالہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہیں سکیں۔

سرکل کھرڑیانوالہ میں شامل تھانہ بلوچنی اور تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں چوری ڈکیتی، منشیات فروشی اور جوابازی عام ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز 73 رب ٹبی سے باہمنی والا روڈ پر ڈاکو راہگیروں کو لوٹتے رہے ، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔سرکل کھرڑیانوالہ ایک انڈسٹریل ایریا ہونے کے سبب دور دراز سے مزدور طبقہ کام کرنے آتا ہے ، لیکن علاقہ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی جان و مال کے تحفظ سے محروم ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں