ای چالان سے ٹریفک نظام میں واضح تبدیلی آئی،چیف سی پی ایل سی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سی پی ایل سی کی جانب سے منعقدہ عشائیے میں شرکت۔چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب واراکین نے آئی جی کا پرتپاک استقبال کیا۔چیف سی پی ایل سی نے پولیس اور۔۔
سی پی ایل سی کے باہمی اشتراک سے ہونے والے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔ چیف سی پی ایل سی کے مطابق ای چالان سسٹم سے ٹریفک کے نظام میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔میں ان تمام ڈیجیٹل اصلاحات ہر آئی جی سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ چیف سی پی ایل سی کی تقریر ان کی سوچ کی طرح شاندار ہے ۔