زرعی آلات سے توانائی اور وقت کی بچت ہوگی :ڈپٹی کمشنر
لودھراں(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایگریکلچر فارم میکانائزیشن پروگرام کے تحت ضلع لودھراں کے کسانوں میں زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کانجو ہال میں منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تقریب میں شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ، اے سی ارم شہزادی، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ شکیل انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ 60فیصد سبسڈائزڈ ریٹ پر 38قسم کی زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی شفاف طریقے سے کی گئی۔ ضلع بھر سے 232درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوش حالی کیلئے کوشاں ہیں۔