فوڈ اتھارٹی کی 115 انسپکشنز ،معروف فوڈ پوائنٹ سیل

 فوڈ اتھارٹی کی 115 انسپکشنز ،معروف فوڈ پوائنٹ سیل

صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات ، کیڑے پائے جانے پر سیل کیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 115 انسپکشنز کی گئیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر 64 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات اور حشرات الارض کی موجودگی کے باعث معروف فوڈ پوائنٹ سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، لیکٹو سکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کی جانچ کے دوران متعدد دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور 100 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کر دیا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں تمام تجارتی مراکز میں سخت نگرانی جاری رکھیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں