مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں : خالد جاوید
کھلی کچہریوں سے شہریوں کا محکموں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے :ڈپٹی کمشنر کی گفتگو
وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور سائلین کے مسائل کے حل میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں ۔ شہریوں کا محکموں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے اور بروقت حل کے ذریعے عوامی مسائل میں بہتری لائی جائے گی۔